ناروے کے سمند رمیں ڈچ کارگوجہاز بہہ گیا

اوسلو:تیل سے بھرا ایک ڈچ مال بردار جہاز نارویجین پانیوں میں ڈوب گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طوفانی موسم کی وجہ سے جہاز کو نقصان پہنچا اور اس کا انجن ناکام ہوگیا۔ اس موقع پر جہاز پر موجود عملے کے زیادہ ترافرادکوہیلی کاپٹرکے ذریعے نکال لیاگیا۔خبر رساں ادارے کے مطابق جہاز کے عملے کے چار ارکان سمندرمیں کود پڑے اور بعد میں انہیں بچا لیا گیا۔