لاہورسے شمالی علاقہ جات کیلئے براہ راست پروازیں شروع

لاہور: پی آئی اے نے لاہور سے شمالی علاقوں کیلئے براہ راست پروازیں شروع کردی ہیں۔ افتتاحی پرواز اسکردو کے لئے لاہور سے روانہ ہوگئی۔ دو ہفتہ وار پروازیں روانہ ہوں گی۔ پہلی فلائٹ میں 153 مسافر سوار تھے۔ ایئر مارشل ارشد ملک کا کہنا ہے کہ پی آئی اے اندروں ملک مسافروں کی سہولت کے لئے مختلف شہروں کو ہوائی اڈے سے جوڑ رہی ہے۔ پی آئی اے سیاحت کے فروغ کے لئے اپنا قومی کردار ادا کررہی ہے۔ لاہور سے سوات کیلئے بھی پروازیں دوبارہ شروع کردی گئیں۔ لاہور ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے ضلعی منیجر عبدالمقدم خان اور اسٹیشن منیجر علی اصغر زیدی نے مسافروں کو الوداع کیا۔