کورونا‘ایک اورہلاکت خیزدن‘103اموات

اسلام آباد:کورونا گزشتہ 24 گھنٹوں سے ملک میں اموات کا سب سے بڑا سبب رہا ہے ، اس وائرس سے 103 افراد ہلاک ہوگئے ۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر46ہزار665 کورونا ٹیسٹ کرائے گئے ، جن میں سے 3ہزار953 میں کورونا وائرس ہونے کی تصدیق ہوئی ، جبکہ وائرس سے 103 اموات کی اطلاع ملی ہے۔ پورٹل کے مطابق ، ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 14924 ہوگئی ہے اور کیسوں کی مجموعی تعداد 696184 ہوگئی ہے جبکہ فعال کیسز کی تعداد 63102 ہے۔ اس کے علاوہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر سے 2198 مریض کورونا سے صحت یاب ہوئے ہیں۔ صحت یاب ہونے والوں کی کل تعداد 618158 ہوگئی ہے۔