سی ٹی ڈی کی کارروائی‘کالعدم تنظیم کے6دہشتگرد گرفتار

لاہور:سی ٹی ڈی نے 5 مبینہ دہشت گردوں کو لاہور اور ایک کو بھکر سے گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کالعدم داعش تنظیم کے پانچ دہشت گردوں ، نظیف اللہ ، ضیاءالرحمٰن ، اشتیاق ، عبدالرحمن بٹ اور ملک کاشف ، لاہور میں بھٹہ چوک کے قریب نفرت انگیز لٹریچر تقسیم کررہے تھے اور ان کی تنظیم کے لئے چندہ اکٹھا کررہے تھے۔ رسیدیں بھی برآمد کرلی گئیں۔کاﺅنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ایک ترجمان نے بتایا کہ کالعدم لشکر جھنگوی کے دہشت گرد ابوذر کو بھی بھکر سے پکڑا گیا تھا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔