کوروناویکسین میں کمی یامفت کیاجائے‘قراردادمنظور

اسلام آباد: سینٹ میں کورونا ویکسین مفت یا ویکسی نیشن کی قیمت کم کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔میڈیا کے مطابق ، نجی سطح پر کورونا ویکسین کی قیمتوں کو کم کرنے کے لئے سینیٹ میں ایک قرار داد پیش کی گئی۔ سینیٹر کامران مرتضیٰ نے ایوان میں قرارداد پیش کی ، جس میں کہا گیا ہے کہ دنیا میں کورونا ویکسین 1500 اور پاکستان میں4800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ حکومت لوگوں کوعوام کوویکسین لگانے میں ناکام ہوچکی ہے ، لوگوں کو مفت میں ویکسین لگائی جائے یا قیمتوں میں کمی کی جائے۔ رونا ویکسین مفت یا ویکسی نیشن کی قیمت کم کرنے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی