لاہور:فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے خدمت کے نام پر پراپرٹیاں بنائیں اور اپنے خزانے بھرے ، قرضوں کا بوجھ قوم کے کاندھوں پر ڈال دیا اورظل سبحانی منشی سمیت لندن روانہ ہوگئے۔پنجاب کے معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ماضی کے حکمرانوں نے لوگوں کے حقوق کا استحصال کیا ، کرپٹ ظل سبحانی جھوٹوں کی رانی لوگوں کے متھے مار گئے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بزدار حکومت کا مشن ہے کہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں۔ ،
کرپٹ ظل سبحانی جھوٹوں کی رانی لوگوں کے متھے مار گئے‘فردوس عاشق



















