کراچی:پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر کی شدت میں اضافے کے بعد ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر بغیرماسک کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے سخت احکامات پر کراچی ایئرپورٹ پر ایک ماسک بورڈ لگا دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کراچی ایئرپورٹ کے داخلی راستوں سمیت متعدد مقامات پر وارننگ بینرز لگائے گئے ہیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ماسک کے بغیر داخل ہونے کی کوششوں کا نتیجہCAA قوانین کے تحت جرمانہ ہوگا۔
بغیرماسک ملک بھر کے ائیرپورٹس پر داخلے پر پابندی



















