لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ ملتوی پی ایس ایل 6 میچ 23 مئی اور 20 جون کے درمیان منعقد کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ کچھ کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کی وجہ سے پی ایس ایل کے چھٹے ایڈیشن کے 20 میچز ملتوی کردیئے گئے تھے اب ذرائع کا کہنا ہے کہ 23 مئی اور 20 جون کے درمیان ملتوی میچوں کے انعقاد کے لئے تمام فرنچائزز سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے۔
PSL6کے ملتوی میچز مئی میں کروانے کی تیاریاں



















