عالمی اجتماع کا پہلا مرحلہ رقت آمیز دعا کیساتھ ختم، اللہ کے دین کی دعوت ہر انسان تک پہنچانا ہوگی: علماءکرام

رائیونڈ (نامہ نگار) عالمی اجتماع کا پہلا مرحلہ رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا،اختتامی دعا سے قبل لاکھوں کے مجمع سے خطاب کرتے ہوئے مولاناضیا ءالحق اور مولانا زبیر الحسن آف انڈیانے کہا کہ رائے ونڈ کا اجتماع انسانی زندگیوں میں تبدیلی کا باعث اور خیرو برکت والا بنے،لاکھوں کے مجمع میں ہزاروں انسانوں کی زندگی ایمان والی بن جائے اس کے لئے محنت کرنا ہو گا،تبلیغی جماعت کی وجہ سے لاکھوں افراد مشرف بہ اسلام ہو ئے ہیں ان کی زندگیوں میں انقلاب بپا ہو چکا ہے،اپنی زندگی کو اسلام کے سنہری اصولوں کے مطابق ڈھال دنیا و آخرت کی کامیابیاں سمیٹی جا سکتی ہیں، دعوت وتبلیغ کے ذریعے مسلمانوں کی زندگیوں میں تبدیلی آنی چاہیے ،دنیاوی معاملات کو اسلامی شریعت کے مطابق سرانجام دینا ہوگا،مسلمان کو دھوکہ نہیں دینا ، مسلمان نہ دھوکہ دیتا ہے اور نہ ہی دھوکہ کھاتا ہے،مساجد کو آباد کرنا ہوگا مساجد کی آباد کاری بہت بڑا عمل ہے، مسجد میں جانے کا مقصد نمازیوں کے حالات جاننا ہے،اجتماعی زندگی سیکھنا اور سکھانا ہے ،مسجد میں خوشبو لگا کر جائیں وہاں اللہ کے فرشتے موجود ہوتے ہیں ،مسجد کے احترام کو لازمی پکڑیں،مسجد میں آداب کے ساتھ داخل ہوں،دو رکعت تہیہ مسجد پڑھیں،اللہ ہمارے دلوں کو روشن کردے،پورا دین دلوں کو جوڑنے کیلئے ہے،دعوت وتبلیغ کے امور کو سرانجام دینے کیلئے مساجد میں مشور ہ کیا جائے،مشورہ میں کسی رتبہ،خواہش اور مقام مد نظر نہ رکھا جائے ،اجتماعیت کو اہمیت دی جائے،مشورہ اللہ کی طرف متوجہ ہونے کا نام ہے ،مشورے کے بعد سب امور اللہ کے سپرد کردینے چاہئیں،40 دنوں میں اعمال کرنا ہیں 120 دن دین کو سیکھنا ہے۔مولانا ابراہیم دیولانے کہانماز زندگی کو پاکیزہ بناتی ہے ،نماز برے اعمال سے روک دے گی،ختم نبوت کی وجہ سے دعوت ہمارے ذمے لگ گئی ہے ہر بستی،ہر گھر سے دین کی سرفرازی اور سربلندی کیلئے نکلنا اور نکالنا ہوگا ،ہمیں دین کی ترویج واشاعت کیلئے منتخب کیاگیا ہے ،بھائی چارے والی زندگی بن جائے تو اللہ کریم اپنی شان دیکھ کر عطا فرماتے ہیں،مخلوق پیدا کرنے کی حکمت یہی ہے کہ مخلوق پر اپنا کرم کرنا ہے ، اس کو محتاج پیدا کیا گیا ہے ،کتنی حاجتیں ہیں،بڑی بڑی مخلوق پیدا کی ہے،روزی کون دیتا ہے ؟،اللہ نے اپنے کرم کا اظہار کرنے کیلئے مخلوق پیدا کی ہے تاکہ وہ اللہ سے مانگے،جو بندہ اللہ سے مانگے وہ پسند ہدہ ہے ،اللہ کہتا ہے کہ مجھے پکارو میں جواب دوں گا ،تمہاری دعائیں قبول کروں گا،مخلوق کو اظہار کرم کے لئے پیدا کیا گیا ہے کوئی ناامید نہ ہو،امیدوار رہو،جنت کے بھی امیدوار رہو،دعا مانگنے والا رب کائنات کو پسند ہے،انبیا ئے اکرام دعوت دیتے تھے اور دعا مانگتے تھے،مانگنا اور ماننا سکھایا،دعائیں رد نہیں ہوتی ،محفوظ ہوتی ہیں،اللہ نے دعا قبول کرنے کا وعدہ کیا ہے،ہر موقعہ پر نبی کریمنے دعائیں سکھائی ہیں،پیارے نبی کریم دعوت میں بھی نبی ہیں اور دعا میں بھی نبی ہیں،حضور اکرم کو داعی بنایا گیا ہے،دن کو دین کی محنت اوررات کو اٹھ کر تہجد میں اللہ سے اس کا اجر مانگنا ہے ،بندے اپنی ذمہ داری پوری کرلےںپھر دعا کریں،دنیا اور آخرت کی حاجت مانگو،اچانک خیر دے دو،اچانک کے شر سے محفوظ رکھے،یہ صلائے عام ہے ،دین سیکھوتاکہ دنیا وآخرت میں ناکامی کا سامنا نہ کرنا پڑے،خدمت میں میانہ روی کو اختیار کرنا ہے، اللہ کے راستے میں خرچ کرنا بہت بڑا عمل ہے،جو اللہ کی راہ میں خرچ کرتا ہے اس کو کبھی کمی نہیں آتی،جدیدٹیکنالوجی کی موجودگی میں بھی اللہ کے دین کی دعوت ہر انسان تک پہنچانا ہر امتی کی ذمہ دا ری ہے ،دعوت کیلئے خود جانا ہے،علمی مجلس میں جانا ہے سیکھنا ہے،فائدے اور دعا کیلئے جائیں،کارگزاری سنائیں،خواص سے ملاقاتیں کرنی ہے ،نظروں کی حفاظت کرنی ہے،پانچ اعمال پر کھڑا کرنا،تین دن میں تمام تقاضوں کو پورا کرنا ہے، تہجد اور نوافل کا اہتمام کیا جائے،فرض نماز تکبیر الاولی کے ساتھ پہلی صف میں ادا کی جائے۔