لاہور(قمر عباس نقوی )واسا شعبہ مینٹی ننس ڈائریکٹوریٹ کا شہر بھر میں 635ٹیوب ویلز کو بحال رکھنے اور شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی مسلسل فراہمی کی خاطر سالانہ 180ملین مختص فنڈز کے اخراجات کی مد میں گزشتہ سال 3ہزار کے قریب مختلف نوعیت کی بڑی تکنیکی خرابیوں کو مقرر وقت میں جبکہ معمولی خرابی کو موقع پر حل کرنے دیا گیا۔واسا لاہور انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی خاطر شہر بھر میں 635ٹیوب ویلز نصب کر رکھے ہیں جو کہ یومیہ کی بنیاد پر 400گیلن پانی دے رہا ہے۔ اس سہولت کو مسلسل بحال رکھنے کی خاطر واسا انتظامیہ کی طرف سے ٹیوب ویلز کی مشینری کو آﺅٹ سورس کیا گیا جو کہ 3سال 6ماہ کی مدت کیلئے تھا اسکی نگرانی واسا شعبہ مینٹی ننس ڈائریکٹوریٹ کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے واسا کی جانب سے سالانہ 180ملین کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں جبکہ طے شدہ مدت کیلئے 600ملین سے ذائد کے فنڈز فراہم کئے گئے ہیں۔ اس حوالے سے ٹیوب ویلز میں بڑی تکنیکی خرابیوں کو 24گھنٹوں کلیئر کرنے کا وقت مقرر کیا گیا جبکہ معمولی نوعیت کی خرابی کو 7گھنٹوں میں اس میں پینل ،موٹر پمپ ،ٹرانسفار،مر تار خراب ،جوائنٹ و دیگر کی خرابی شامل ہیں جس کو بروقت اور مقرر وقت میں کلیئر کیا گیا گزشتہ سال میں 2700 سے 3000 کے قریب مختلف نوعیت کی بڑی تکنیکی خرابیوں کو کلیئر کیا گیا جبکہ چھوٹی خرابیوں کو بھی وقت فوقت کلیئر کیا جا رہا ہے۔ ڈائریکٹر مینٹی ننس کی زیر نگرانی میں 635 ٹیوب ویلز مکمل طور پر فعال ہیں جبکہ چند علاقوں میں لیسکو بلز کی عدم ادائیگی کے باعث بجلی کے کنکشن عارضی طور پر منقطع ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مسائل کا سامنا رہا جس میں اقبال ٹاﺅن، جوبلی ٹاﺅن، واہگہ ٹاﺅن ، راوی ٹاﺅن و دیگر شامل ہیں جس کی وجہ سے شہریوں کو پینے کے صاف پانی کے حصول میں مسائل کا سامنا رہا۔ اس کے علاوہ متعدد علاقہ جات میں ٹرانسفارمر کی سپلائی میں تعطل کے حل کرنے کی خاطر لیسکو انتظامیہ کے متعلقہ سب ڈویژن کے عدم تعاون کی وجہ سے بھی ٹیوب ویلز بند رہے جبکہ واسا شعبہ مینٹی ننس ڈائریکٹوریٹ کی بہترین حکمت عملی کے باعث تکنیکی خرابی کو اوٹ سورس کمپنی سے مقرر وقت میں کلیئر کروایا گیا جس کے نتیجہ میں شہریوں کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو ٹیوب ویلز اوقات کار کے مطابق یقینی بنانے میں کامیابی رہی۔ ڈائریکٹر مینٹی ننس احمد حسن نے کہا کہ ایم ڈی واسا کی قیادت میں شہر بھر میں 635ٹیوب ویلز کی بحالی کو یقینی بنایا جا رہا ہے کسی قسم کی خرابی کو معاہدے کے مطابق مقرر کئے گئے وقت میں کلیئر کروایا گیا۔ سال 2025-26ءمیں 3ہزار کے قریب شکایات کو دور کیا گیا ہے باقی چھوٹی خرابی کو موقع پر ہی دور کیا گیا جو کہ ہزاروں میں تھیں۔
واسا لاہور، 635 ٹیوب ویل چلانے کیلئے 180 ملین کے فنڈز مختص ،تکنیکی خرابیاں موقع پر حل کردیں: ڈائریکٹر مینٹی ننس

















