گندم شارٹ، سی این جی بھی بند، لوگ سڑکوں پر آ سکتے ہیں:گورنر کے پی

پشاور (بیورو رپورٹ) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی گورنر ہاو¿س پشاور میں ملاقات ، صوبے کی مجموعی صورتحال، امن و امان اور دیگر اہم انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں سی این جی سٹیشنز کی بندش، پنجاب سے گندم کی ترسیل کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی، گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا صوبے میں سی این جی کی بندش آئین کی خلاف ورزی ، فیصلے سے غریب طبقہ شدید متاثر ہو رہا ، ایک طرف گندم شارٹ ،اوپر سے سی این جی بھی بند کر دی گئی، لوگ سڑکوں پر آ سکتے ہیں،اگر پنجاب راہداری فراہم کرے تو خیبرپختونخوا سندھ سے گندم حاصل کرسکتا ہے تاہم راہداری نہ ہونے کے باعث صوبے کو گندم مہنگے داموں مل رہی ہے، سندھ حکومت خیبرپختونخوا کو گندم فراہم کرنے پر آمادہ ہے،خیبرپختونخوا کی پارلیمانی تاریخ میں پہلی بار اہم کانفرنس کا انعقاد صوبے کےلئے اعزاز ہے، ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا پولیس کی تنخواہوں میں اضافے سے متعلق معاملات بھی زیر غور آئے۔