پاکپتن میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے کئی طرح کے ایشوزپیداہوچکے ہیں اور وزیراعلیٰ مریم نواز کے ستھراپنجاب پروگرام کوشدیدخطرہ لاحق ہے ۔ شہر کا جنرل بس سٹینڈ ،بسوں کااڈا کم اور کچرہ کنڈی زیادہ دکھائی دے رہا ہے۔ صفائی ستھرائی کے انتظامات زیرو ہونے کی وجہ سے یہ بس سٹینڈ ہرطرح کی سہولت سے محروم ہے اورضلعی انتظامیہ نے بھی اس جانب کسی قسم کی توجہ نہیں دی۔
جنرل بس سٹینڈکو شہری کوڑادان کی طرح استعمال کررہے ہیںاورشہری بھر سے اکٹھا ہونے والا ویسٹ کایہاں ڈھیرلگ چکاہے ۔بس سٹینڈ کے کمروں میں پھیلی گندگی اورجابجا سگریٹ کے ٹکڑے حکومت کی عوامی مقامات پرسگریٹ نوشی پرپابندی کے قانون کامذاق اڑاتے دکھائی دیتے ہیں۔
بس سٹینڈ کے واش روم میں صفائی کی صورت حال بھی ابتر ہے جبکہ بجلی کی لٹکتی ننگی تاریں کسی بھی حادثے اورانسانی جان کے لیے مستقل خطرہ بنی ہوئی ہیں۔ واش روم میںبغیر ٹوٹی کے بیسن انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مسافروں کے بیٹھنے کیلئے رکھے گئے بینچ ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیںجبکہ واٹر کولر کے گرد گندگی منہ چڑاتی نظر آ رہی ہے۔جو پانی پینے والے مسافروں میں مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے۔
کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر آصف رضا یقیناً پاکپتن کے جنرل بس سٹینڈ کی اس حالت سے بے خبر ہوں گے یاپھر انہیں سب اچھا کی رپورٹ دے کر مطمئن کردیاگیا ہے ،لیکن حقیقت اس سب اچھا سے بہت مختلف ہے جس پر فوری توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے ۔
پاکپتن: جنرل بس سٹینڈ کچرہ کنڈی میں تبدیل


















