دادو (مشرق نیوز) ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ نے دادو میں ام رباب چانڈیو کے دادا، والد اور چچا کے قتل کے ہائی پروفائل کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا، ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ نے پیپلز پارٹی کے2 ایم پی ایز سمیت تمام 8 نامزد ملزموں کو بری کر دیا،عدالت کے مطابق سردار احمد خان چانڈیو ،برہان خان چانڈیو سمیت کسی بھی ملزم پر جرم ثابت نہ ہو سکا، مقدمہ 8 سال 3 ماہ تک عدالت میں زیر سماعت رہا، کیس کے دوران مجموعی طور پر 392 پیشیاں ہوئیں، فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج وماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ دادو کے جج حسین کلوڑ نے ایک ماہ قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا،فیصلہ سنانے سے قبل سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے، مدعی ام رباب چانڈیو نے عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہادنیا حیران سندھ میں سردار وڈیروں کو قتل کرنے کا لائسنس دیا گیا ہے، حوصلے بلند ہیں، پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتیں،عدالتی فیصلے کو ہائیکورٹ میں چیلنج کروں گی۔
ام رباب چانڈیو تہرے قتل کیس میں پیپلز پارٹی کے 2 ایم پی ایز سمیت تمام ملزم بری
















