بھارتی متعصب عدالت نے چیئرپرسن دختران ملت آسیہ اندرابی کو عمر قید سنا دی
سرینگر :(مشرق نیوز) کشمیری علیحدگی پسند رہنما دختران ملت کی چیئرپرسن آسیہ اندرابی کوعمر قید ،2قریبی ساتھیوں صوفی فہمیدہ اور ناہید نسرین کو 30، 30 سال کی سزا دی گئی۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سزا ایڈیشنل سیشن جج چندر جیت سنگھ نے دلائل سننے کے بعد سنائی،انسانی حقوق کی تنظیموں نے کیس کومن گھڑت، سیاسی انتقام پر مبنی اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی پسندوں کےخلاف ظالمانہ کارروائیوں کا حصہ قرار دے دیا۔

















