ملکی سلامتی، خودمختاری ، تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا:عظمیٰ بخاری

لاہور (وقائع نگار) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے یومِ پاکستان کا دن ”عہد تحفظ پاکستان“ کی تجدید کا دن ہے، دن ہمیں اپنے آبا¶ اجداد کے مضبوط ارادوں، بے مثال قربانیوں اور انتھک جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، یوم پاکستان اس عظیم جدوجہد کی بنیاد ہے جس کے نتیجے میں مسلمانوں نے محض 7 برس کی قلیل مدت میں آزاد اور خودمختار وطن حاصل کیا، قائداعظم ، علامہ اقبال اور رفقاءکی بے لوث محنت اور لازوال قربانیوں کے باعث آج ہم ایک آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں،عظمیٰ بخاری نے کہا 1940 میں پیش کیا گیا پاکستان کا تصور آج مضبوط، مستحکم اور ناقابل تسخیر ریاست کی شکل اختیار کر چکا ہے ،پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ، ملک دشمن عناصر کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، ملکی دفاع کو مضبوط اور ناقابل تسخیر بنانے میں نواز شریف کا کردار قابل تحسین ہے، مسلح افواج وطن عزیز کے ایک ایک انچ کے تحفظ کےلئے ہمہ وقت تیار ہیں،وزیر اطلاعات نے کہا ملکی سلامتی، خودمختاری اور تحفظ پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پوری قوم مل کر پاکستان کے استحکام اور ترقی کےلئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔