پہلا آرٹی فیشل انٹیلی جنس روڈ میپ تیار،پنجاب کو خطے کا لیڈنگ صوبہ بنانے کا ہدف مقرر


لاہور: (وقائع نگار)پنجاب کا پہلا (اے آئی) آرٹی فیشل انٹیلی جنس روڈ میپ تیارکرلیاگیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دےدی،2029 میں پنجاب کو جنوبی ایشیاءکا لیڈنگ اے آئی صوبے بنانے کا ہدف مقرر کردیا گیا،پنجاب میں د نیا کا پہلا اے آئی ڈیلیوری یونٹ قائم کیا جائے گا،مریم نوازاے آئی ڈیلیوری یونٹ اور سپیشل پراجیکٹ ٹیم کی چیئرپرسن ہوں گی۔

صوبائی مشیر برائے اے آئی علی ڈار نے اے آئی روڈ میپ پر تفصیلی بریفنگ دی،پنجاب میں 3 سال کے دوران ایک لاکھ سے زائد روزگار کے مواقع میسر ہوں گے،جی ڈی پی میں 5 سے 10 فیصد اضافہ اورزرمبادلہ کے ذخائر 10 سے 20 ارب ڈالر بڑھنے کا امکان ہے۔

اے آئی روڈ میپ کے تحت اے آئی انفراسٹرکچر، اے آئی ایڈمن، اے آئی سٹیزن، جاب سکلز، اکانومی اور اے آئی گورننس قائم ہوں گے،اے آئی روڈ میپ کے تحت سپیشل پراجیکٹ، ڈیٹا، سٹرٹیجک آپریشن اور سٹرٹیجک کمیونی کیشن پر مشتمل 4 کراس فنکشنل ٹیمیں قائم کی گئیں،وزیراعلیٰ نے اے آئی ٹیکنیکل ایڈوائزری بورڈ قائم کرنے کی بھی منظوری دےدی،صوبائی مشیرعلی ڈار نے اے آئی لانچنگ پراجیکٹ کا شیڈول بھی پیش کر دیا۔

مریم نواز نے اے آئی ٹیکنکل ایڈوائزری بورڈ میں اعلیٰ ترین ماہرین شامل کرنے کی ہدایت کی ہے،مارچ میں پنجاب ”اے آئی روڈمیپ مینی فیسٹو“لانچ کیا جائےگا،جون میں دنیا کے پہلے “اے آئی ڈیلیوری یونٹ“ کی انٹرنیشنل لانچنگ ہوگی،جولائی میں اے آئی گورننس پالیسی لانچ کی جائےگی،اگست میں یوم آزادی کے حوالے سے گلوبل ٹیک پارٹنرشپ، سٹیزن پورٹل، ستمبرمیں ہیلتھ بورڈ ایپ لانچ کی جائےگی، اکتوبر میں سموگ پروگرام اور سموگ بوٹ کو اے آئی سے منسلک کیا جائے گا،نومبر کسان اے آئی بورڈ لانچ کیا جائےگا۔

وزیراعلیٰ نے کسان اے آئی بوٹ میں ایگریکلچر انٹرنز کو بھی شامل کرنے کی ہدایت کردی ، مریم نواز پاکستان کے پہلے پنجاب اے آئی روڈ مپ پر عملدرآمد کی خود نگرانی کریں گی، اجلاس میں بتایا گیا پنجاب کے 100سکولوں میں اے آئی سلیبس نافذ ہوچکا،اپریل میں مزید 155 سکولوں میں آرٹی فیشل انٹیلی جنس پڑھائی جائےگی،وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہاآرٹی فیشل انٹیلی جنس کے استعمال سے حکومت کے ہر شعبے کی استعدادکار کو بڑھانا چاہتے ہیں،آرٹی فیشل انٹیلی جنس کے ذریعے نوجوانوں کے پوٹینشل کا بھرپور استعمال کیاجائےگا،اے آئی روڈ میپ کے بینر تلے تمام یوتھ کو اکٹھا کرنا ممکن ہوگا۔