عوامی ریلیف کے پروگرام کی مثال کسی اورصوبے میں نہیں ملتی: عظمیٰ بخاری

لاہور (نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتوں میں 23 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے اثرات پڑ رہے ہیں، صورتحال کے باعث سٹاک ایکسچینج بھی متاثر ہو رہی ہے، ڈی جی پی آر میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پرائس سیفٹی ڈیپارٹمنٹ کو سہولیات کی فراہمی ، پنجاب میں عوام کو ریلیف دینے کےلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، عوامی ریلیف کے اس نوعیت کے پروگرام کی مثال کسی اور صوبے میں نہیں ملتی، اس وقت خطے میں جنگ جیسی صورتحال ہے اور پاکستان کو مختلف محاذوں پر چیلنجز کا سامنا ہے، وزیر اعظم شہباز شریف حالات کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جبکہ پاکستان عالمی صورتحال کے باوجود معاشی معاملات بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہے، پاکستان فتنہ الخوارج کےخلاف بھرپور کارروائیاں کر رہا ہے،وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا یوم علیؓ پر ملک بھر، وفاقی دارالحکومت اور صوبوں میں مجالس اور جلوس منعقد ہوتے ہیں جن کےلئے سخت سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے، لاہور میں جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کےلئے 8 ہزار اہلکار تعینات کیے گئے ہیں،صوبے بھر میں مجموعی طور پر 217 جلوس اور مجالس ہوں گی جبکہ جلوسوں کے شرکاءکی چیکنگ کےلئے 3 ہزار میٹل ڈی ٹیکٹر نصب کیے گئے ہیں، پنجاب میں کیٹیگری اے کے 32 جلوس ہوں گے،عظمیٰ بخاری نے کہا وزیر اعلیٰ پنجاب نے آر پی اوز کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کی ہے اور دعا کی دن خیریت سے گزرے۔