معیشت استحکام اور بحالی کی جانب گامزن ہے،احسن اقبال
اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے ملکی معیشت استحکام اور بحالی کی جانب گامزن ،مستحکم بنانے کےلئے ہر پاکستانی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ بطور قوم بحران، اثرات سے نکلنے میں کامیاب ہو سکیں،توانائی بحران سے نکلنے کےلئے غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنا ہوگا۔
ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا معاشی اشارئیے مثبت رجحان کی نشاندہی کر رہے ہیں، خطے میں تیل کا بڑا بحران پیدا ہوا ،نہ صرف ترقی یافتہ بلکہ ترقی پذیر ممالک بھی متاثر ہوئے ،آنے والے دنوں میں واضح ہو جائے گا تیل کی قیمت چند ماہ میں کس حد تک بڑھتی ہے،قیمتوں کے استحکام کو یقینی بنانے کےلئے نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے باقاعدہ اجلاسوں سے ضروری اشیا کی مستحکم سپلائی برقرار رہی۔
















