ایندھن بچت پالیسی،KPمیں سرکاری گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال پر پابندی
پشاور(بیورورپورٹ)خیبرپختونخوا حکومت نے ایندھن بچانے کیلئے فوری اقدامات کرتے ہوئے وفاق و دیگر صوبوں پر باز ی لے لی،سرکاری گاڑیوں کے غیر ضروری استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے غیر ضروری سرکاری دورے اور انسپکشنز فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت کردی، اجلاس زیادہ سے زیادہ آن لائن کیے جائیں گے۔
ادھر ذرائع کے مطابق پنجاب میں تقریباً 30 ہزار کے قریب سرکاری گاڑیاں استعمال میں ہیں،سرکاری گاڑیوں کے ایندھن پر سالانہ تقریباً 20 ارب خرچ ہوتا ہے، پنجاب میں سرکاری گاڑیوں پر روزانہ تقریباً 5 کروڑ روپے ایندھن خرچ ہوتا ہے، وفاقی اداروں کے پاس 12 سے 15 ہزار سرکاری گاڑیاں موجود ہیں،وفاقی حکومت کی گاڑیوں کے ایندھن پر سالانہ تقریباً 9 ارب خرچ ہوتا ہے، وفاقی گاڑیوں پر روزانہ تقریباً 2 کروڑ روپے ایندھن خرچ ہونے کا اندازہ ہے۔
















