پٹرول مہنگا کرنے کے خلاف پارلیمنٹ میں آوازاٹھائینگے: راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد (مشرق نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیٹرول یکمشت 55 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کو پیپلز پارٹی مسترد کرتی ہے۔ سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی رہنما نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بیان میں کہا ہے کہ ہماری جماعت پٹرول کی قیمت میں اضافے کے خلاف پارلیمنٹ میں آوازاٹھائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس میں پیٹرول کی قیمت میں اضافے سے عوام کی عید کی خوشیاں ماند پڑ جائیں گی، حکومت کو قیمتوں میں اضافے سے قبل عوام کو متبادل ریلیف کا پروگرام دینا چاہیے تھا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پٹرول مہنگا کرنے پر پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا۔

انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا، حکومت گورننس مانیٹرنگ سیل قائم کرے۔