محکمہ اوقاف،ایوان وزیراعلیٰ کے کرپشن کرنیوالوں کیخلاف زیروٹالرنس پالیسی کے احکامات

لاہور(قاضی ندیم اقبال) محکمہ اوقاف کی 90 روزہ کارکردگی رپورٹ صوبائی حکومت کو پیش۔ ایوان وزیر اعلیٰ نے سہ ماہی رپورٹ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمانہ آمدن پر ہاتھ صاف کرنے والے اوقاف ملازمین و نان اوقاف ایلی مینٹس کے خلاف گھیرا تنگ کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کام کرنے کا حکم دیدیا جبکہ رواں ماہ مارچ سے شروع ہونے والی وقف املاک کی نیلامیوں اور ٹھیکوں کے عمل کو شفاف بنانے اور انہیں بہتر ریٹس پر پٹہ پر دینے کے لئے خصوصی اقدامات کرنے ،محکمانہ اصلاحات کی راہ میں حائل ہونے والی کسی بھی قسم کی سفارش کو خاطر میں نہ لانے کی ہدایات بھی جاری کر دیں۔ذرائع کے مطابق سیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے چیف سیکرٹری پنجاب کی وساطت سے ایوان وزیر اعلی بھجوائی گئی 11نکاتی رپورٹ ”ترقیاتی منصوبوں سے متعلق اقدامات، مذہبی امور، انسانی وسائل کے زیر التوا مسائل، کیش بکسز کی مد میں نقدی میں اضافہ، درتا دربار ہسپتال کی ری ویمپینگ، ادارہ جاتی اصلاحات ، مذہبی سیاحت کا فروغ، ادارہ جاتی اصلاحات ،تحقیق سے متعلق اقدامات ،اسٹیٹ ڈائریکٹوریٹ “ پر احاطہ کرتی ہے۔ سیکرٹری اوقاف پنجاب نے اپنی رپورٹ میں موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے 8 دسمبر کو اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیںتو پہلا فوکس حکومتی ترجیحات کی روشنی میں ترقیاتی منصوبوں کی بابت اقدامات کو یقینی بنایا تھا۔دسمبر 2025میں محکمہ اوقاف کے ترقیاتی فنڈز کے استعمال کی شرح 12 فی صد تھی ، جو اب 60 فی صد تک پہنچ چکی ہے۔دسمبر2025میں زرعی اراضی اور مزارات پر مختلف اقسام کے ٹھیکہ جات کو قواعد کے تحت اضافی رقم کے ساتھ توسیع کی گئی۔غیر قانونی قابضین سے وقف اراضی واگذار کروانے کے لئے خصوصی مہم شروع کی گئی۔اس سلسلے میں تمام ڈپٹی کمشنرزکو مراسلہ ارسال کر دیا گیا ہے۔ اور زونل ایڈمنسٹریٹرز اوقاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر قانونی قابضین کی فہرستیں ڈپٹی کمشنرزکو فراہم کریں اور اسسٹنٹ کمشنرز اور PERA فورس کے تعاون سے آپریشن کریں۔ 16ایکڑ01کنال5مرلہ رقبہ ڈی جی خان، 240 ایکڑ گوجرانوالہ اور 448ایکڑ رقبہ بہاولپور سے اب تک واگذار کروایا جا چکا ہے۔تجویز ہے کہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے افسران کو ڈائریکٹر فنانس اور ایڈمنسٹریٹرز کی 4آسامیوں پر تعینات کیا جائے۔مزید یہ کہ پیڈا کے تحت ان تمام زونل ایڈمنسٹریٹرز اور منیجرز کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کرنے کی اجازت دی جائے جو مزارات کے گلوں سے نقدی کی چوری وغیرہ کے بد عنوان طریقوں میں ملوث تھے۔ ذرائع کے مطابق سیکرٹری اوقاف پنجاب کی جانب سے پیش کی گئی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہانسانی وسائل کے زیر التوا مسائل میںایس اینڈ جی اے ڈی کوٹہ سے سیٹوں کی بحالی ، الاﺅنس، پنشن ، زیر التوا انکوائریز وغیروہ کو فوکس کیا گیا ہے۔خطیب، منیجرز و دیگر جو دوران سروس وفاقت پا گئے تھے ، ان کی بیواﺅں کے کیسز عرصہ دو سے پانچ سال سے زلتوا کا شکار تھے ، ان کا فیصلہ کرتے ہوئے بیواﺅں میں فوائد تقسیم کئے گئے۔سیکرٹری اوقاف پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی رپورٹ میں قرار دیا گیا ہے کہ سال 2022میں حکومت نے 3.6ارب روپت کے داتا دربار توسیعی منصوبے کی منظوری دی تھی۔ تاہم میرے چارج سنبھالنے تک منصوبے پر کام کا آغاز نہیں ہوا تھا۔ تعمیراتی اور مالیاتی پیش رفت صفر تھی۔ تمام سٹیک ہولڈرز (سی اینڈ ڈبلیو، نیسپاک، ٹیپا) کو شامل کرنے کے بعد کام شروع کر دیا گیا۔1.17 کے اضافی فنڈز مختص کئے گئے اور ٹیپا کو منتقل کئے۔ اسی طرح 1ارب روپے سی اینڈ ڈبلیو کو ٹرانسفر کئے ، اداروں نے منصوبے پر کام شروع کر دیا ہے جو تیزی سے جاری ہے۔اسی طرح داتا دربار کے لئے ایک اور میگا پراجیکٹ پہائڈرو لک کنوپیز کی تنصیب تھا اس کا پی سی ون نظر ثانی کیس التوا کا شکار تھا ، اس کیس کو دوبارہ پی اینڈ ڈی کے روبرو پیش کیا۔بی بی پاکدامن کی توسیع کا منصوبہ ٹھپ ہو چکا تھا ، یہ اب شروع ہو چکا ہے۔ اور 100ملین روپے کی کل مختص رقم میں سے 40ملین روپے سی اینڈ ڈبلیو کو منتقل کئے جا چکے ہیں۔پاکپتن میں حضرت بابا فرید الدین کے مزار کی توسیع کا کام تیز کیا گیا ہے مزار حضرت بابابلھے شاہ کمپلیکس کی لائبریری مکمل ہو چکی تھی، وہ دعال نہیں تھی اسے فعال بنانے کیلئے سامان کی خریداری کی غرض سے ٹینڈرز کر دئیے گئے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکومتی گائیڈ لائنز کی روشنی میں مذہبی امور کے کمیٹی روم میں مذہبی سرگرمیوں پر سیمینار کا کانفرنسز کا انعقاد تسلسل سے جاری ہے۔مذہبی سرگرمیوں کے سالانی کیلنڈر کی منظوری دی گئی ہے۔ مزار حضرت داتا گنج بخش، بادشاہی مسجد، مزار حضرت میاں میر و دیگر مقامات پر مخیر شخصیات کے تعاون سے افطارکے اجتماعات منعقد کئے جا رہے ہیں۔ان تقریبات نے حکومت ، عوام اور جامعہ ہجویریہ کے درمیان خلیج کو پر کرنے کا کام کیا ہے۔ اس اقدام کے مسائل کے ازالے کیلئے اقدامات کرنے کے لئے عوام اور اہل محکمے کی ضروریات کو سمجھنے میں مدد ملی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب نے سیکرٹری اوقاف پنجاب کو ہدایت کی ہے کہ مزارات کے گلوں کی آمدن پر ہاتھ صاف کرنے والے محکمہ کے ملازمین کے ساتھ ساتھ ان کے معاونین اور نان اوقاف ایلی مینٹس کے خلاف بھی گھیرا تنگ کیا جائے۔ وقف مزارات کی آمدن پر ہاتھ صاف کرنے والے کسی طور پر بھی رعایت کے قابل نہیں ہیں۔