وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اقدام،بھرتیوں کے اختیارات کابینہ کو منتقل


لاہور:( اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا اقدام،بھرتیوں کے اختیارات کابینہ کو منتقل کردئیے۔

پنجاب حکومت نے پالیسی میں اہم ترمیم کی منظوری دےدی ، نئی پالیسی کے تحت لمپ سم پے پیکیج پر ہونے والی بھرتیاں بھی اب صوبائی کابینہ کی منظوری سے مشروط ہوں گی،صوبائی کابینہ نے ترمیم کی متفقہ طور پر منظوری دی۔