لاہور: (نمائندہ خصوصی،وقائع نگار)جنوبی ایشیا کا سب سے پہلا اورجدید ترین پنجاب سائنس انکلیو قائم ،ایگریکلچر، ڈرگ اور فوڈ ٹیسٹنگ کی ہائی ٹیک لیب ایک ہی چھت تلے ممکن ہوگی۔
وزیر اعظم شہباز شریف ،وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کاباقاعدہ افتتاح کر دیا ،پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی (PAFDA) ، لیبارٹری آپریشنز کی لانچنگ کردی گئی،شہباز،مریم نے خواتین سائنسدانوں کے ہاسٹل کی تعمیر کے پراجیکٹ کا سنگ بنیادبھی رکھا،افتتاحی تقریب میں 20ممالک کے سفارتکاروںنے شرکت کی۔
شہبازشریف ،مریم نوازنے سفارتکاروں کاخیر مقدم کیا، وزیراعظم نے اپنے خطاب میں وزیراعلیٰ مریم نوازکو ”فل مارکس“ دیئے ،علامتی سلوٹ پیش کیا،شہباز،مریم نے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے مختلف شعبوں کا دورہ کرکے افعال کار ،جدید ترین آلات کا معائنہ،لیبارٹریز میں سیمپلنگ کے طریقہ کار کا مشاہدہ کیا۔
پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ڈی جی ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاپی اے ایف ڈی اے میں 232سائنسدان،بیشتر گولڈمیڈلسٹ ،70فیصد خواتین سائنسدان ہیں،پی اے ایف ڈی اے لیب میں پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے سائنٹسٹ بھی کام کررہے ہیں،پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی خوراک، زراعت ،ادویات کے معیار کو یقینی بنانا ممکن ، PAFDA کے قیام سے اشیا کے معیار کے تعین کیلئے غیر ملکی لیبارٹریز پر انحصار ختم ہوگا،پی اے ایف ڈی اے غیر ملکی صارفین میں میڈ ان پاکستان کا اعتماد بحال کرے گی۔
بریفنگ کے دوران مزید بتایا گیا پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی میں انگلینڈ ، ترکیہ کی مدد سے ڈرگ ٹیسٹنگ کی ہائی ٹیک لیب قائم کی گئی ، پنجاب سائنس انکلیوکے قیام سے ایگریکلچر، ڈرگ ،فوڈ ٹیسٹنگ ایک ہی چھت تلے ممکن ہوگی، پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی میں 4.4 ارب سے 42ہائی ٹیک مشینیں لائی گئیں، پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی میں مزید 565ہائی ٹیک مشینیں جلد مہیا کر دی جائیں گی، محفوظ پنجاب کے تصور کو حقیقی شکل دینے کےلئے38اضلاع میں سٹیلائٹ کرائم سین یونٹ قائم کیے جارہے ہیں۔
پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی میں کاسمیٹکس کے معیار کا تعین بھی کیا جا سکے گا، پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی میں نیو ٹرنٹ پروفائلنگ، مائیکرو بیالوجی سیفٹی ،استعمال کردہ اجزا کی تصدیق ممکن ہوگی، پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی میں 2ارب سے صوبے کا پہلا وویمن سائنٹسٹ ہاسٹل بنایا جائیگا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا میرٹ و شفافیت کسی بھی ملکی ترقی کےلئے ضروری ، بدقسمتی سے ماضی میں قومی وسائل کا غلط استعمال کیا ،ادارے کرپشن کی نذر ہو گئے مگر اب کرپشن ،میرٹ کی خلاف ورزی کی کوئی گنجائش نہیں ، عوامی خدمت نصب العین ،شفافیت کے فروغ کےلئے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کی اہم ضرورت ،پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی حفظان صحت کے معیار کو بہتر بنانے کےلئے سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ ہے۔
شہبازشریف نے کہا عوام کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، ملک کے کونے کونے میں عوامی خدمت کے منصوبوں پرن لیگ کی مہر ہی نظر آئے گی،ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیا،پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا منصوبہ عوام کی بڑی خدمت ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ،پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،کھنڈرات کی تصویر بنی عمارت اب جدید مشینری سے لیس ہے۔
وزیراعظم نے کہا خوراک، زرعی مصنوعات ، ادویات کے معیار کو بہتر بنانے کےلئے ریگولیٹری ادارے کا قیام وقت کی ضرورت ،فوڈ سکیورٹی ،حفظان صحت کے معیار کو بہتر بنانے کےلئے سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ اہم اقدام ہے،جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ منصوبے کےلئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کوششیں قابل تحسین ہیں ،امید ہے پنجاب ایگریکلچر، فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی خطے میں سینٹر آف ایکسیلینس بنے گی،منصوبہ صرف پنجاب نہیں ،پورے پاکستان کی خدمت کےلئے بنایا گیا، چاول کی برآمد پر مجھے شکایت ملی توادارے کا سارا عملہ تبدیل کر کے سرپلس پول بھیج دیااب ادارہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے،جرائم کی کمی اور ناقابل تردید ثبوت کی فراہمی کےلئے فرانزک لیب کا جال بچھادیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہاپنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی محض سٹیل ،سیمنٹ کی بنی عمارت نہیں بلکہ گیم چینجرہے، پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کا خواب شہبازشریف نے بطوروزیراعلیٰ دیکھااب تعبیر دیکھ رہے ہیں، نہ صرف پنجاب ، پورا پاکستان مستفید ہوگا، پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کیلئے 42مشینیں آچکیں 565مزید آئیں گی،اگلے مہینے پراسس مکمل ہوجائیگا،جدید ترین لیب بنانے کا مقصد انصاف ،معیار ہر دہلیز تک پہنچانا ہے۔
مریم نواز نے کہا شہبازشریف کی وراثت کا کہا جانا میرے لئے میڈل ہے،محنت ومیرٹ کا سبق شہبازشریف سے سیکھا،محفوظ پنجاب کے تصور کو حقیقی شکل دینے کےلئے38اضلاع میں سٹیلائٹ کرائم سین یونٹ قائم کیے جارہے ہیں، پی اے ایف ڈی اے میں کاسمیٹک،آرتھوپیڈک امپلانٹ ٹیسٹنگ، زمین کی زرخیزی،کھاد،فوڈ،ڈرگ ،اینیمل فیڈ کی ٹیسٹنگ ممکن ہوگی،پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے 232سائنسدانوں میں 100سے زائد گولڈ میڈلسٹ ،28پی ایچ ڈی ،سائنسدانوں میں 70فیصد خواتین ہیں۔
وزیراعلیٰ نے کہاپنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کیلئے امریکنUSAD،سوئسGAIN اور نیوزی لینڈ CABIکی معاونت و اشتراک کار حاصل ،سب ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں لیکن معیارپر پورا نہ اترنے پر کنسائمنٹ واپس ہوجاتی ہے،پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی عالمی وقومی سطح پر معیار کا تعین کرے گی ،ایکسپورٹ کےلئے بہترین مال بھیجا جاسکے گا،پنجاب ایگریکلچر فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے قیام سے نہ صرف ایکسپورٹ بلکہ مقامی صارفین کو بھی معیاری اشیا ملیں گی، 300خواتین کیلئے پہلا سائنٹسٹ وویمن ہوسٹل بنائیں گے،پنجاب میں ای ٹینڈرنگ،ای پکیورمنٹ اورای بزنس کا آغاز ہوچکا ،23ہزار سے زائد کاروباری حضرات کو آن لائن فیس لیس اجازت دی گئی۔
مریم نواز نے کہا کسی بھی واقعہ کی صورت میں پولیس سے پہلے ڈرون بھیجا جاتا ہے،ڈرون کے ذریعے ہوٹل میں آگ بجھانے کے آپریشن کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی گئی،مشکل وقت میں خواتین کو تھانے نہیں جانا پڑتا بلکہ 15پر کام کرنے والی پولیس خود پہنچتی ہے،ٹریفک،چائلڈ پروٹیکشن ودیگر امور کیلئے AIسے معاونت لے رہے ہیں، اپریل سے پنجاب کے تمام سکولوں میں AIایجوکیشن لازمی قرار دےدی،سیٹلائٹ کرائم سین یونٹ کے قیام سے شہادت کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا، شہبازشریف جدید پنجاب اور پاکستان کے معمار ہیں۔
جنوبی ایشیا کا سب سے پہلا اور جدید ترین پنجاب سائنس انکلیو قائم،لانچنگ تقریب


















