لاہور (قمر عباس نقوی) اینٹی کرپشن پنجاب ڈائریکٹوریٹ لاہور بی ریجن سرکل شیخو پورہ انتظامیہ کی ناقص انکوائری، ایریگیشن بد عنوان آفیسرز کیخلاف مالی بے ضابطگیوں پر درخواست دہندہ کو ملزم قرار دیکر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا ویژن صوبائی محکمہ جات کو کرپشن فری بنانے کا منصوبہ انسداد بدعنوانی پنجاب ڈائریکٹوریٹ لاہور بی ریجن کے سرکل شیخو پورہ میں ناکام دکھائی دے رہا ہے۔ محکمہ ایریگیشن پنجاب شعبہ ورکشاپس کے سب انجینئر شیخوپورہ کی جانب سے جعلسازی کرکے 17اے کے تحت شہری کو بھرتی کیا گیا جس پر شہری حسنین افتخار کی جانب سے متعلقہ ایریگیشن شیخوپورہ سٹور اینڈ ورکشاپ کے سب انجینئر اشرف باجوہ کی جانب سے فراڈ اور جعلی 17اے کی بنیاد جو کہ محکمہ میں سروسز کے دوران وفات پانے والے ملازم کی اولاد کو ملازمت دی جاتی ہے اس قانون کے مطابق 2014 میں تعینات کیا جس مد میں تین لاکھ روپے رشوت وصول کی گئی اور تین سے چار ماہ نقد تنخواہ اور بعد میں بذریعہ اکاﺅنٹ 4سال تنخواہ کی ادائیگی کی گئی جبکہ حسنین افتخار کے والد ایریگیشن کے ملازم نہیں اور وہ حیات ہیں اسکے علاوہ مزید کئی افراد کو اسی جعلسازی کے ذریعے بھرتی کیا گیا شہری نے درخواست میں مزید نشاندہی کی کہ متعلقہ سب انجینئر محکمہ کا قیمتی سامان اور موٹرز ورکشاپس جس میں سٹور چوہڑ کانہ فاروقہ آباد ورکشاپ سے چوری کرکے فروخت کیا گیا ہے۔ شہری نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو دی جانے والی درخواست میں مزید تحریر کیا کہ متعلقہ سب انجینئر جو کہ الیکٹریشن تھا اور جعلی ڈپلومہ کی بنیاد پر سب انجینئر بنا ہے اس پر انسداد بد عنوانی پنجاب کے لاہور ریجن بی کے سرکل شیخو پورہ کے افسران کی ناقص انکوائری یا ملی بھگت سے مدعی کو ہی ملزم قرار دے کر ایف آئی نمبر 2-22درج کردیا گیا جس میں مدعی پر 420-468ور 471کی دفات شامل کر دی گئی جبکہ ایریگیشن کے بدعنوان آفیسرز جس میں سب انجینئر اشفاق باجوہ اور اشرف سندھو ایس ای مغلپورہ ورکشاپ لاہور ایکسین سلیم بھٹی سٹور اینڈ ورکشاپ شیخو پورہ شامل ہیں، انکے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے مدعی پر الزامات لگاتے ہوئے ملزم قرار دیا گیا ہے شہری حسنین افتخار کا کہنا تھا کہ میں نے کرپشن اور جعلسازی کی نشا ندہی کی اور مجھ پر ہی مقدمہ درج کردیا گیا جبکہ ایریگیشن کے بد عنوان آفیسرز کو عام معافی دے رکھی ہے میں گزشتہ تین سال سے عدالتوں کے چکر کاٹ کر رہا ہوں جبکہ ان میں سے کبھی بھی کوئی افسر عدالت میں پیش نہیں ہوا۔ سب انجینئر اشرف باجوہ کا کہنا ہے کہ میں اس وقت شہر سے باہر آیا ہوا ہوں اینٹی کرپشن شیخو پورہ اے ایس آئی سے فائل لیکر آپکو ریکارڈ فراہم کروں گا ایک دو روز میرا انتظار کریں۔ اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان پر مقدمہ دے رکھا ہے جو عدالت میں چل رہا ہے باقی مزید اس پر انکوائری جاری ہے ۔
اینٹی کرپشن ،ناقص انکوائری، کرپٹ ایریگیشن افسران کیخلاف درخواست دینے والا ہی ملزم


















