51 شہروں میں ”مریم نواز کا سوہنا پنجاب“ پراجیکٹس پر کام شروع
لاہور: (نمائندہ خصوصی،وقائع نگار)51 شہروں میں ”مریم نواز کا سوہنا پنجاب“ پراجیکٹس پر کام شروع، وزیراعلیٰ نے پہلے فیز کی جون 2026تک تکمیل کا حکم دےدیا۔
پنجاب ڈویلپمنٹ پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے صوبائی و ضلعی کنٹرول روم قائم ہوگا،مریم نواز نے خودپنجاب ڈویلپمنٹ پلان کی براہ راست مانیٹرنگ سنبھال لی ، گوجرانوالہ کی تاریخ کا سب سے بڑا ترقیاتی پیکیج مل گیا،ہر گلی محلے تک ترقی کے ثمرات پہنچانے کےلئے 42 ارب 62 کروڑ کا تاریخی پنجاب ڈویلپمنٹ پلان ،گوجرانوالہ شہرمیں 131 کلومیٹر سیوریج ، 2 کلومیٹر ڈرینج لائن بچھائی جائے گی،گوجرانوالہ میں ویسٹ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ اور 16 مشینری یونٹ بھی مہیا کیے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میںملتان، ڈیرہ غازی خان، بھکر، وہاڑی، وزیرآباد، گوجرانوالہ، شیخوپورہ اور قصور کے ڈپٹی کمشنرز نے بریفنگ دی،مریم نواز کو براہ راست رپورٹس پیش کی گئیں،پنجاب کے 51 شہروں میں 5887 کلومیٹر طویل سیوریج ،181 ڈرینج لائنیں تعمیر ،100 کلومیٹر طویل سڑکیں و گلیاں پختہ کی جائیں گی،مین ہول کے 33ہزار سے زائد نئے ڈھکن،کور مہیا کیے جائیں گے۔
مریم نواز نے وہاڑی ،شیخوپورہ میں بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کی جلد تکمیل، صفائی و دیگر امور میں بہتری لانے ،پتوکی میں سیوریج سسٹم کی جلد از جلد بحالی کےلئے اقدامات کا حکم دےدیا۔
دریں اثنا سپر سی ایم مریم نوازکی سپر ٹیم کا سپر کارنامہ،مری میں متواتر 30گھنٹے برفباری کے بعدسڑکیں صاف،روڈز کلیئر کرکے مری کی رونقیں بحال کردیں،وزیراعلیٰ کی ہدایت پر قائم کردہ سنو کلیئرنس سیل دن رات متحرک،برف ہٹانے کےلئے جدید ترین مشینری کا استعمال کیا جا رہا ہے، برف توڑنے اور ہٹانے کےلئے مکینیکل سنو سوئیپر سڑکوں پر لگا دئیے گئے،مری کی سڑکوں پر مسلسل نمک پاشی جاری ہے۔


















