سانحہ گیس دھماکہ،جاں بحق ہونے والے تمام افراد سپرد خاک


اسلام آباد،لاہور:(بیورورپورٹ،کرائم رپورٹر)اسلام آباد گیس دھماکے میںجاں بحق ہونےوالے تمام افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا،تدفین کے وقت انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے،رشتے دار دھاڑیں مار مار کرروتے رہے۔

ادھر لاہور میں اٹاری دربار کے قریب گیس لیکج کے باعث دھماکے سے 8 افراد زخمی ہوگئے،ریسکیو ترجمان کے مطابقگھر کے کمرے میں گیس لیکج تھی، ہیٹر جلانے سے دھماکہ ہو گیا، تمام زخمی افراد کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا ۔