لاہور (مشرق نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے منظم ایجنڈے پر انتشار پھیلایا جاتا ہے۔
سردار سلیم حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا کہ پی ٹی آئی جمہوری طریقے سے چیزوں کو آگے لیکر چلے، یہ پی ٹی آئی اور ملک دونوں کیلئے بہتر ہے۔
انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل ایک تاریخی جیل ہے، بانی پی ٹی آئی کو وہیں رہنا چاہیے۔
بانی پی ٹی آئی کے ایجنڈے پر انتشار پھیلایا جاتا ہے: گورنر پنجاب


















