ہارون آباد(علی بٹر سے) سربراہ وائٹل گروپ آف کمپنیز حاجی سعید احمد ، بانی وائٹل گروپ حاجی محمد یٰسین مرحوم کے پوتے،چیف ایگزیکٹو وائٹل گروپ میاں مصطفی سعیدکے لخت جگر جبکہ ڈائریکٹر وائٹل ایسٹرن پراڈکٹس حاجی آصف ثنائ،ایم پی اے چوہدری غلام مرتضیٰ اور امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری کاشف ثناءکے بھتیجے سی او وائٹل سوپ اسد مصطفی شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔شادی کی مرکزی تقریب پرل کانٹی نینٹل ہوٹل لاہور میں منعقد ہوئی۔تقریب میں سربراہ وائٹل گروپ حاجی سعید نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر سیاسی اکابرین سمیت کاروباری،مذہبی شخصیات نے شرکت کیں۔ ڈائریکٹر وائٹل گروپ آف کمپنیز حاجی آصف ثناءنے اپنے پیغام میں کہا کہ کہ ہمارے نبی حضرت محمد کی احادیث مبارکہ ہے کہ یعنی نکاح کرنا میری سنت ہے تو جو میری سنت پر عمل نہ کرے وہ مجھ سے نہیں اور نکاح کرو کیونکہ میں تمہاری وجہ سے امتوں پر فخر کروں گا اور جس میں قدرت ہو وہ ضرور نکاح کرے۔اس موقع پر اسد مصطفی اور بیٹی کیلئے میری دلی دعا ہے کہ اللہ انہیں برکت دے اور ان دونوں پر برکت نازل کرے اوران دونوں کا خوب نباہ کرے۔واضح رہے کہ ولیمہ کی تقریب ہارون آباد میں 30دسمبر 2025ءکو ہو گی۔
ہارون آباد، چیف ایگزیکٹو آفیسر وائٹل سوپ اسد مصطفی شادی کے بندھن میں بندھ گئے


















