ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق 21 الزامات میں مجرم


کوالالمپور:(مشرق نیوز) ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق منی لانڈنگ کے 21 الزامات میں مجرم،عدالت نے ساڑھے 4 ارب ڈالر کرپشن سکینڈل کیس کامختصر فیصلہ سنا دیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق مجرم نے اپنی طاقتور، حیثیت اور وسیع اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، سزا کا تعین تفصیلی فیصلے میں ہوگا، غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سابق وزیراعظم کو ہر الزام پر15 سے 20 سال قید ،بھاری جرمانے بھی ہو سکتے ہیں۔