عوام لینڈ پروٹیکشن قانون کی معطلی کو قبضہ مافیا کی پشت پناہی سمجھیں گے:مریم نواز
لاہور:(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ اعلیٰ عدلیہ کے طے کردہ مسلمہ اصولوں کے مطابق نہیں،عوام لینڈ پروٹیکشن قانون کی معطلی کو قبضہ مافیا کی پشت پناہی سمجھیں گے۔
اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا برسوں و نسلوں تک چلنے والے جائیداد مقدمات کو 90 دن میں طے کرنے کی حد مقرر کی گئی،لاکھوں اہل پنجاب کی مدد کا قانون بنایا،منتخب اسمبلی نے قانون بنایا، طاقتور لینڈ مافیا کے چنگل سے عوام کونجات ملے، پہلی بار عوام کو اپنی قانونی زمین و جائیداد کے تحفظ کی طاقت ملی۔
وزیراعلیٰ نے کہا لاہور ہائیکورٹ کافیصلہ اعلیٰ عدلیہ کے طے کردہ مسلمہ اصولوں کے مطابق نہیں، قانون کی معطلی سے قبضہ مافیا کو فائدہ ملے گا،عوام قبضہ مافیا کی پشت پناہی سمجھیں گے،زمینوں کے مقدمات میں دہائیوں سٹے آرڈر چلتے ہیں، قانون کی معطلی سے ذات کو کوئی نقصان نہیں ،قانون سازی صوبائی اسمبلی کا آئینی حق ہے ،روکا نہیں جا سکتا، قانون کی معطلی سے نقصان غریبوں، مسکینوں، بےکسوں، بیواوں اور مظلوموں کا ہوگا ۔

















