لاہور: (سٹاف رپورٹر) ون ڈش ،لاوڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال کی خلاف ورزی پر صوبے بھر میں کریک ڈاون کا فیصلہ کرلیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نوا زنے تمام کمشنرز ،ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی یقینی بنانے ،شادیوں و تقریبات میں بلند آہنگ میوزک ،قوالی نائٹ و دیگر تقریبات میں لاوڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر قانونی کارروائی ،شادی ہال کی طرح فارم ہاوس ،گراونڈزمیں لاوڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی کےلئے اقدامات کرنے کاحکم دےدیا،فارم ہاوس ،گراونڈز میں ون ڈش پر پابندی یقینی بنائی جائے گی،ون ڈش ،لاوڈ سپیکر کی خلاف ورزی پر افسر شادی تقریبات میں شرکت نہیں کریں گے۔
ون ڈش، لاوڈ سپیکر کے غیر ضروری استعمال پرکریک ڈاون ، پابندی یقینی بنانے کا حکم


















