انجینئر علی مرزا کی ضمانت منظور ،فوری رہائی کاحکم

لاہور:(کورٹ رپورٹر)انجینئر علی مرزا کی ضمانت منظور ،عدالت نے فوری رہا کرنے کاحکم دےدیا۔

سماعت لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس صداقت علی خان نے کی،عدالت نے انجینئر علی مرزا کو 5،5لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دےدیا۔

وکیل ایف آئی اے کے مطابق ملزم کیخلاف باقاعدہ فتویٰ جاری ہوچکا ، عدالت نے کہا فتوے لیکر ٹرائل کورٹ جائیں یہاں صرف ضمانت پر دلائل دیں، تفصیلات، شواہد اور فتوے ٹرائل کورٹ نے دیکھنے ہیں۔

دریں اثنا مذہبی سکالر انجینئر علی مرزا نے ایف آئی اے کی تحقیقات کےخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی، ایڈووکیٹ نبیل جاوید کاہلوں کی وساطت سے دائر درخواست میں ایف آئی اے ،پنجاب قرآن بورڈ کو فریق بنایا گیا ۔