اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان ،ریاستی اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا کرنے والے اکاونٹس کا سراغ مل گیا۔
تحقیقاتی ذرائع کے مطابق پاکستان ،ریاست مخالف سوشل میڈیا مہم چلانے والے اکاونٹس وسطی ایشیاو بھارت سے چلائے جارہے ہیں ،33 سرگرم ہیں،22سوشل میڈیا اکاونٹس فتنہ الخوارج ،11مخالف عناصر چلارہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق مفتی نورولی اورغازی میڈیا نیٹ کے ناموں سے اکاونٹ فتنہ الخوارج کے عناصرافغانستان میں بیٹھ کرچلارہے ہیں جبکہ احسان اللہ احسان اوراسلام آباد پوسٹ کے ناموں سے اکاونٹ وسطی ایشیا سے چلائے جارہے ہیں،الحسن محمود اور سید آر ساحل کے ناموں سے اکاونٹ افغانستان سے فتنہ الخوارج کے لوگ چلارہے ہیں، شہید مدثراور پتراز ستریورکہ ناموں کے اکاونٹس بھی افغانستان سے فتنہ الخوارج کے لوگ چلارہے ہیں۔
تحقیقاتی ذرائع کے مطابق وائس آف ہندوکش، مثنی ابن حارثہ، حسان بدر، جاہد مبارز اور خراسان ابن العربی کے ناموں سے اکاونٹ افغانستان سے فتنہ الخوارج ،صدائی ہندوکش افغانستان، نقطہ، سنٹرل ایشیا، رحمت کا تاوازئی، الشریعہ انصار پاکستان، سربکف مہمند، خراسان بلیٹن نامی اکاونٹس وسطی ایشیا سے چلائے جارہے ہیں،میر یار بلوچ اور نگہت عباس کے ناموں سے پاکستان مخالف اکاونٹ انڈیا سے بیٹھ کرچلائے جارہے ہیں، کا نفلیکٹ مانیٹر،پاکستان ان ٹولڈ، رایان، وار ہاریزن، دی ڈیلی ملاپ، فردوس خان، ورلڈ اپ ڈیٹ، امیزنگ وول بھارت میں بیٹھ کرچلائے جارہے ہیں جبکہ براک لینسر کے نام سے سوشل میڈیا پر موجود اکاونٹ کو وسطی ایشیا سے چلایا جارہا ہے۔
ریاست مخالف پروپیگنڈا کرنےوالے سوشل میڈیا اکاونٹس کا سراغ مل گیا
















