باہمت بیٹی علینہ مراکش یوتھ کانگریس میں غزہ کی طاقتور آواز بن گئیں
لاہور:(خبرنگار)باہمت پاکستانی بیٹی علینہ اظہر مراکش یوتھ کانگریس میں غزہ کے مظلوموں کی طاقتور آواز بن گئیں،انٹرنیشنل یوتھ کانگریس میں لاہور سے تعلق رکھنے والی نوجوان سماجی کارکن و عالمی سطح پر انسانی حقوق کی نمایاں آواز علینہ اظہر نے غزہ کے انسانی المیے ،فلسطینیوں کے حق زندگی کےلئے دنیا بھر کے نوجوانوں کی یکجہتی کو اجاگر کیا۔
خطاب کرتے ہوئے علینہ اظہر نے کہا پاکستان آزاد و خود مختار فلسطین کا حامی ہے،غزہ میں ہزاروں بچے اور خاندان جنگ سے شدید متاثر ہوئے ،عالمی نوجوان ہیومین رائٹس ایکٹویسٹ مشترکہ انسانی مقصد کے تحت اکٹھے ہو رہے ہیں تاکہ مظلوم فلسطینیوں کےساتھ اظہار یکجہتی کو مضبوط بنایا جا سکے۔



















