صوابی میں خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

صوابی:(مشرق نیوز)صوابی کے باچاخان میڈیکل کمپلیکس میں خاتون نے بیک وقت 4بچوں کو جنم دےدیا۔

ہسپتال ترجمان کے مطابق والدین کا تعلق علاقہ سلیم خان سے ہے، ماں اور تمام بچے صحت مند ، بچوں میں 2 بیٹے ،2 بیٹیاں شامل ہیں، پیدائش بغیر آپریشن کے ہوئی۔

ڈاکٹر عنایت کے مطابق چاروں بچے 21 روز تک انتہائی نگہداشت یونٹ میں زیر علاج رہے، اب ایک ماہ کے ہوچکے ہیں،بچوں کے والد مقصود نے کہا ایک ساتھ 4بچوں کی پیدائش پر بے حد خوش ہوں، بی کے ایم سی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔