کرپشن سکینڈل،ملوث این سی سی آئی اے افسروں کا بیرون ملک جانا ممنوع

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) کرپشن سکینڈل میں ملوث این سی سی آئی اے افسروں کے بیرون ممالک جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق 2 ایڈیشنل ڈائریکٹرز سمیت 10 افسروں،3فرنٹ مینوں کے نام پی این آئی ایل میں شامل کر دئیے گئے،ایف آئی اے نے تمام ملزموں کا اکاونٹ ،مالی معاونت کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا،گرفتاری کےلئے 3 ٹیمیں تشکیل دےدی گئیں،4 ملزموں نے شامل تفتیش ہونے کےلئے ایف آئی اے سے رابطہ کرلیا۔