گودی میڈیا نے طیارہ حادثے کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرا دیا
نئی دہلی،دبئی:(مشرق نیوز) گودی میڈیا نے بھارتی نااہلی چھپانے کیلئے طیارہ حادثے کا ذمہ دار امریکہ کو ٹھہرا دیا۔
جنرل (ر) بخشی اور ارنب گوسوامی نے کہا امریکہ کی جانب سے GE 404 انجن کی تاخیر سے فراہمی نے دفاعی تیاری میں خطرناک خلا پیدا کر دیا، تیجس امریکی جنرل الیکٹرک کے بنائے انجن سے چلتا ہے اور جنرل الیکٹرک بھارت کا کبھی دوست نہیں رہا،امریکی حکومت نے تیجس کیلئے اگلی نسل کے انجنوں کی ڈلیوری سست کرنے کی کوشش کی، امریکہ ایل سی اے پروگرام و تیجس کو خطرہ سمجھتا ہے۔
بخشی نے کہا آپ نہیں جانتے کب سندور 2.0 دوبارہ بھڑک اٹھے، جی ای 404 انجن 2سال پہلے مل جانا چاہیے تھا، ایک ارب ڈالر نقد ادا کیے ، ابھی تک صرف 2انجن ملے ۔
دوسری جانب دبئی ایئر شو میں بھارتی طیارے کو پیش آنےوالے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں،اماراتی ایوی ایشن حکام اور عسکری ماہرین مشترکہ تحقیقات کر رہے ہیں،پائلٹ کی غلطی تھی یا طیارے کی مشینی خرابی؟ فیصلہ تحقیقات کے بعد ہوگا۔

















