جنگ میں بھارت کو بدترین شکست،امریکی کانگریس نے پاکستان کی فتح پر مہر ثبت کردی
واشنگٹن:(بیورورپورٹ) امریکی کانگریس نے بھارت کےخلاف جنگ میں پاکستان کی فتح پر مہر ثبت کر دی۔
یوایس چائنا اکنامک اینڈ سکیورٹی کمیشن کی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا مئی کی 4روزہ جنگ میں بھارت کوبدترین شکست ہوئی، چین نے اپنے دفاعی نظام کو آزمایا،پاکستان نے جنگ میں نہ صرف بہترین حکمت عملی دکھائی بلکہ جدید ترین چینی ٹیکنالوجی کا بھی بھرپور فائدہ اٹھایا،بھارتی رافیل طیارے پاکستانی دفاع اور چینی ٹیکنالوجی کے سامنے بے بس رہے،پاکستان نے چینی ہتھیاروں کی مدد سے فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے مار گرائے جوچینی اسلحہ کی فروخت کےلئے موثر دلیل بن گیا ،پاکستان کی کامیابی کو دیکھ کر انڈونیشیا نے رافیل طیاروں کی خریداری کا منصوبہ ختم کر دیا، بھارت کی شکست سے رافیل طیاروں کی عالمی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا۔
رپورٹ میں کہا گیابھارتی دعووں کے برخلاف پاکستان نے جنگ کے ابتدائی مرحلے میں ہی کم از کم 6بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، رافیل بھی شامل تھے، بھارت نے طیاروں کے ضائع ہونے کا مکمل اعتراف نہیں کیا مگر سینئر فوجی افسروں نے آف دی ریکارڈ اقرار کیا بھارتی فضائیہ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا،پاکستان کی جیت میں بیجنگ کا اہم کردار رہا، پہلی مرتبہ چین کے جدید ترین ہتھیاروںHQ-9 میزائل دفاعی نظام، PL-15 ایئر ٹو ایئر میزائل اور J-10 لڑاکا طیارے کا کسی حقیقی جنگ میںاستعمال کیا گیا، صورتحال چین کیلئے عملی میدان میں اہم و بڑا تجربہ ثابت ہوئی،پاکستان نے چینی انٹیلی جنس کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔
یوایس چائنا اکنامک اینڈ سکیورٹی کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا پاکستان نے چینی انٹیلی جنس ،جدید ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے بھارت کے 109 ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا اور بھارتی دفاعی لائن میں ایسی دراڑیں ڈالیں نئی دہلی آج تک چھپانے کی کوشش کررہا ہے، جنگ بھارت کےلئے شدید خفت کا باعث بنی ،”گیم چینجر“رافیل طیار ہ ایک لمحہ بھی نہ ٹھہر سکا،چین نے 2024 اور 2025 میں پاکستان کےساتھ عسکری تعاون بڑھایا، مشترکہ مشقیں، انسداد دہشتگردی ڈرلز اور کثیرالملکی امن مشقیں شامل تھیں،چین نے جون 2025 میں پاکستان کو جے35 جدید لڑاکا طیاروں، KJ-500 ایئرکرافٹ اور بیلسٹک میزائل دفاعی نظام فروخت کرنے کی منظوری دی اسی ماہ پاکستان نے 2025-2026 کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا،نتیجے میں مجموعی سرکاری بجٹ میں کمی کے باوجود دفاعی اخراجات بڑھ کر 9 ارب ڈالر تک جاپہنچے۔



















