بھارت سے آلودہ ہوائیں داخل نہیں ہو رہیں، مریم اورنگزیب


لاہور:(سٹاف رپورٹر)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے بھارت سے آلودہ ہوائیں لاہور میں داخل نہیں ہو رہیں،شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) کم ہو کر 159 پر آ گیا ،پہلی بار مقامی آلودگی پر خود قابو پا رہے ، مقامی آلودگی میں کمی کی اصل وجہ وزیر اعلیٰ کے ایکشن پلانز ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہاعوامی تعاون، سائنسی ڈیٹا، سخت فیلڈ ایکشنز اور مریم نواز کے اقدامات کی بدولت بہتری آئی ،24 گھنٹے مانیٹرنگ، صنعتی انسپکشنز اور سرچ آپریشنز نے صورتحال بدل دی،دھواں چھوڑنے والی 800 سے زائد گاڑیاں روٹ سے ہٹا دی گئیں اورجرمانوں میں بھی اضافہ کردیا۔

سینئر صوبائی وزیر نے کہااینٹوں کے بھٹوں، فیکٹریوں ،کمرشل یونٹس پر چیکنگ جاری ہے، کئی یونٹس سیل کیے ،شہری ماسک لازمی پہنیں، صبح کے وقت کم سے کم باہر نکلیں، سانس کے مریضوں، بچوں ،بزرگوں کو اضافی احتیاط کرنی چاہیے۔