پارلیمنٹ کے فیصلوں کو نہ ماننا آئین شکنی ہے، مریم اورنگزیب
لاہور:(سٹاف رپورٹر)سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے پارلیمنٹ کے فیصلوں کو نہ ماننا آئین شکنی ہے،اپنے بیان میںمریم اورنگزیب نے 27ویں ترمیم کی منظوری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاپارلیمنٹ کا کام آئین و قانون کی مسلسل بہتری کےلئے کام کرنا ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے قائدانہ کردار ادا کیا، ترمیم کے تمام مراحل جمہوری انداز سے مکمل کیے گئے۔
سینئر صوبائی وزیر نے کہاپارلیمنٹ کے فیصلوں کو نہ ماننا آئین شکنی ، ترمیم کو تسلیم نہ کرنےوالے آئین ،پارلیمنٹ کو نہیں مان رہے،پارلیمنٹ کے اختیار کو نہ ماننے والے جمہوری ہیں نہ آئین پرست، پی ٹی آئی نے سیاسی و ذاتی مفاد کےلئے عدلیہ سمیت دیگر ادارے تباہ کیے۔


















