دہشتگردی کو شکست،کھیل ،امن کی فتح،سازشیں ہمیشہ ناکام ہوں گی‘مریم نواز


لاہور: (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد اورسری لنکن ٹیم کی سپورٹس مین سپرٹ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہامہمان ٹیم کا کرکٹ سے لگاو قابل تحسین ہے،دہشتگردی ہار گئی،کھیل ،امن جیت گیا،امن کو جیتنا ہی ہوگا،دہشتگردوں کی سازشیں ہمیشہ ناکام ہوں گی۔

مریم نوازنے کہا ون ڈے کرکٹ سیریز میںپاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرکے شائقین کو محظوظ کیا،بابر اعظم کی شاندار سنچری کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، دعا ہے ٹیم فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے۔

دریں اثناوزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بار کونسل کے انتخابات میں فاتح انڈیپنڈنٹ گروپ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا امید ہے پنجاب بار کونسل کے نومنتخب اراکین قانون کی سر بلندی کےلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔