ترقی، امن کا راز سائنس و ٹیکنالوجی میں پنہاں ہے: مریم نواز

لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے ترقی اور امن کا راز سائنس اور ٹیکنالوجی میں پنہاں ہے، نوجوان ٹیکنالوجی اور سائنسی علوم میں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں،امن اور ترقی کیلئے سائنس کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا عوام کی خوشحالی امن و سکون اور پائیدار مستقبل کیلئے سائنس ہی راستہ بناتی ہے، یہ دن روزمرہ زندگی اور امن و سکون کےلئے سائنس کی اہمیت کا عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے منایا جاتا ہے، نوجوان نسل کو امن اور ترقی کےلئے سائنس میں پیش قدمی اور ریسرچ سے آگاہ رہنا ہوگا، حکومت پنجاب نوجوان نسل خاص طور پر طلبہ کو سائنسی ریسرچ سے استفادہ کرنے کی ترغیب پر عمل پیرا ہے،مریم نواز نے کہا انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور سائنسی علوم کے مواقع فراہم کرنا ترجیحات میں اولین ہے، نواز شریف آئی ٹی سٹی سائنس وٹیکنالوجی کی انقلاب آفریں نوید ہے، نواز شریف کینسر انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر اور مریم نواز آٹزم سکول اینڈ ریسرچ سینٹر میں سائنٹیفک ریسرچ کو فروغ ملے گا، نواز شریف میڈیکل سٹی میں میڈیکل سائنس ریسرچ پر خصوصی توجہ دی جائے گی، پنجاب میں پہلی مرتبہ سرکاری سکولوں میں منفرد سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شو منعقد کیا گیا، امن، ترقی اور نوجوانوں میں سائنٹیفک اپروچ کے فروغ کےلئے جشن STEAM میں طلبہ نے جدید ترین ماڈل پیش کئے، راجن پور کے طالبعلم نے جشن STEAMمیں وائی فائی سے 100گنا تیز لائی فائی کا ماڈل پیش کر کے حیران کیا، سائنس اور ٹیکنالوجی میں پیشرفت امن و سلامتی کی بحالی کیلئے ناگزیر ہے،پنجاب حکومت تعلیم، صحت اور زراعت سمیت ہر شعبے کو جدید سائنسی خطوط اور ڈیجیٹل بنانے کی راہ پر گامزن ہے، نوجوانوں کو دعوت دیتی ہوں ٹیکنالوجی اور سائنسی علوم میں اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظا ہرہ کریں، حکومت بھرپور ساتھ دے گی، پنجاب آئی ٹی اور سلیکون کے انقلابی دور میں داخل ہو رہا ہے،مزید بر آں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پرپیغام میں کہا کوپ 30اجلاس میں شرکت کےلئے برازیل کے شہر بیلم کےلئے رواں دواں ہیں،بیلم شہر کے راستے میں چاروں طرف پھیلے جنگلات یاد دلاتے ہیں فطرت توازن، صبر اور حوصلے کا سبق دیتی ہے،فطرت سے سیکھنے کیلئے بہت کچھ ہے،پنجاب کا ہرا بھرا اور محفوظ مستقبل بنانے کا سفر جاری ہے،دنیا کے سامنے پنجاب کی ماحول دوست کہانی پیش کریں گے۔