امریکہ کے طاقتور ترین سابق نائب صدر ڈک چینی چل بسے


نیویارک:(بیورورپورٹ)امریکی تاریخ کے طاقتور ترین سابق نائب صدر ڈک چینی چل بسے،عمر 84برس تھی،خاندان نے انتقال کی تصدیق کردی۔


رپورٹ کے مطابق ڈک چینی امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کےساتھ مسلسل 2ادوار (2001 سے 2009) تک 46ویں نائب صدر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے، دہائیوں تک واشنگٹن کی سیاست میں طاقتور و متنازع شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے،اپنے آخری برسوں میں بھی ڈک چینی سخت گیر قدامت پسند رہے،طویل سیاسی زندگی کے اختتام پر ڈک چینی نے 2024 کے صدارتی انتخاب میں لبرل ڈیموکریٹ و سابق نائب صدر کملا ہیرس کے حق میں ووٹ دیا۔

سابق امریکی نائب صدر دل کے امراض میں مبتلا تھے،متعدد ہارٹ اٹیک آئے، 2012 میں دل کی ٹرانسپلانٹ سرجری کے بعد کئی سال صحت مند زندگی گزاری،ڈک چینی نے وائٹ ہاوس کے چیف آف سٹاف ،وزیر دفاع کے طور پر بھی خدمات انجام دیں، سیاست سے وقفے کے دوران کارپوریٹ دنیا میں نہایت کامیاب رہے،11ستمبر 2001کے نیو یارک ،واشنگٹن پر حملوں کے بعد صدر بش کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا تو چارج ڈک چینی نے سنبھالا،59 سالہ بیٹی الزبیتھ چینی امریکی اٹارنی اور سابق سیاستدان ہیں۔