پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر دوبارہ ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد تعینات


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)حکومت نے ممتاز ماہر تعلیم، معروف سائنسدان اور تمغہ امتیاز کے حامل پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر کو دوبارہ ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد تعینات کر دیا،نوٹیفکیشن کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر 5سالہ مدت کےلئے فرائض انجام دیں گے۔

ڈاکٹر راحیل قمر پاکستان کے پہلے ٹینیور ٹریک سسٹم (TTS) پروفیسر ہیں ،اعلیٰ تعلیم، تحقیق اور سائنسی پالیسی کے فروغ میں نمایاں خدمات سرانجام دیں،بائیوکیمسٹری ،مولیکیولر جینیٹکس کے ممتاز محقق ہیں ،تحقیق پاکستانی آبادیوں میں جینیاتی امراض کے اسباب ،حل پر مرکوز ہے۔

اپنے گزشتہ دور قیادت میں ڈاکٹر راحیل قمر نے کامسیٹس یونیورسٹی کو جدید تحقیق، اختراع ،عالمی اداروں سے اشتراک کے میدان میں نمایاں مقام تک پہنچایا،اقدامات سے یونیورسٹی کا تحقیقی معیار، بین الاقوامی درجہ بندی اور طلبہ کی سائنسی استعداد میں نمایاں بہتری آئی،ترجمان کامسیٹس یونیورسٹی سردار نصیر احمد نے کہا ڈاکٹر راحیل قمر کی دوبارہ تعیناتی نہ صرف یونیورسٹی بلکہ پاکستان کے تعلیمی و تحقیقی مستقبل کےلئے خوش آئند فیصلہ ہے،ڈاکٹر راحیل قمر کی قیادت میں یونیورسٹی نے ہمیشہ تحقیق، اختراع اور بین الاقوامی روابط کے میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔