فرسٹ ایئر نتائج سے گرتا نظام تعلیم بے نقاب ،رٹہ سسٹم حاوی
لاہور: (ایجوکیشن رپورٹر)فرسٹ ایئر نتائج سے گرتا نظام تعلیم بے نقاب ،پنجاب میں رٹہ سسٹم حاوی ہو گیا،46 فیصد سے زائد طالبعلم 33 فیصد نمبر بھی نہ لے سکے۔
امتحانات کے نتائج نے نظام تعلیم پر سوالات اٹھا دیئے، رٹہ سسٹم ختم کیے بغیر نظام تعلیم بہتر نہیں ہوسکتا،صوبے میں 7 لاکھ 74 ہزار 424 طلبہ نے امتحان دیا، 3 لاکھ 55 ہزار 204 فیل ہوئے، کامیابی کا تناسب 53 اعشاریہ 71 فیصد رہا،پنجاب بھر کے 9 تعلیمی بورڈز میں لڑکیوں کی کامیابی کا تناسب لڑکوں کی نسبت زیادہ ریکارڈ کیا گیا،مجموعی طور پر 4 لاکھ 53 ہزار 370 طالبات نے حصہ لیا، 60.85فیصد کامیاب رہیں۔



















