عوامی جان و مال کا تحفظ، دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ترجیح ہے، شہبازشریف

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے عوامی جان و مال کا تحفظ اور دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ترجیح ہے،وزیر داخلہ محسن نقوی مربوط و موثر اقدامات جاری رکھیں۔

شہباز شریف سے وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی ،ملکی داخلی سلامتی، امن و امان کی صورتحال، انسداد دہشتگردی اقدامات ،سکیورٹی و دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،محسن نقوی نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور وزارت داخلہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے وزیر داخلہ ،ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ہدایت کی شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے مربوط و موثر اقدامات جاری رکھے جائیں،عوامی جان و مال کا تحفظ، قانون کی بالادستی اور دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ترجیحات میں شامل ہے۔