سعد رضوی اور بھائی کےخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

شیخوپورہ: (بیورورپورٹ)تحریک لبیک پاکستان کے امیر سعد ،بھائی انس رضوی سمیت ٹی ایل پی کی مرکزی قیادت کےخلاف غیرقانونی جلوس نکال کر لوگوں کو اشتعال دلانے، نقص امن پیدا کرنے اور پولیس ملازمین کو تشدد کا نشانہ بنانے سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت تھانہ فیروز والہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

مقدمے میں 27 دفعات لگائی گئیں،2میںجرم ثابت ہونے پر سزائے موت یا عمر قید دی جاسکتی ہے،مقدمہ گوجرانوالہ کے ایس ایچ او عمران نسیم بٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔