اسلام آباد میں سرکاری ادارے کے ڈائریکٹر لینڈ کی ٹارگٹ کلنگ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد میں سرکاری ادارے کے ڈائریکٹر لینڈ کو بلیو ایریا میں قتل کردیا گیا۔

ایف جی ای ایچ اے کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الٰہی ہوٹل سے کھانا کھا کر باہر نکل رہے تھے،2موٹر سائیکل سواروں نے گولیاں ماردیں،احسان الٰہی 2024 سے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسنگ اتھارٹی (FGEHA) میں بطور ڈائریکٹر لینڈ فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

ترجمان ایف جی ای ایچ اے نے لینڈ مافیا کو قتل کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہاواقعہ ٹارگٹ کلنگ لگتی ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزموں کو جلد گرفتار کریں،وزیر ہاﺅسنگ ریاض پیرزادہ نے پمز ہسپتال کا دورہ کرکے مقتول کے ورثا سے ملاقات کی اور اظہار ہمدردی کیا،وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد پولیس سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیاملزموں کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے