جج کیخلاف مہم کیس، ڈائریکٹر و مشیراینٹی کرپشن خیبر پختونخوا کے وارنٹ گرفتاری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جج ہمایوں دلاور کےخلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا صدیق انجم اور مشیر اینٹی کرپشن مصدق عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے گئے۔

وارنٹ جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے این سی سی آئی اے کی درخواست پر جاری کیے۔