لاہور، فیصل آباد (اپنے رپورٹر سے+ بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فیصل آباد میں الیکٹروبس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب ، بڑ ے اعلانات،مریم نواز نے فیصل آباد میں اے آر ٹی میٹروبس سروس جلد شروع کرنے ،نوازشریف آئی ٹی سٹی کی تکمیل کے بعد فیصل آباد آئی ٹی سٹی کے قیام،فیصل آباد میں 40 ارب روپے کی لاگت سے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سسٹم کے جلد افتتاح ،الائیڈ ہسپتال میں کینسر کے علاج کےلئے کوابلیشن مشین دینے کا اعلان کر دیا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے عوام کی خدمت کےلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں،سندھ میں کچھ کام کرو تو خوشی ہوگی پر کرو تو سہی، پنجاب کےخلاف بات کی تو چھوڑوں گی نہیں، ہر چیز کا علاج صرف بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں ہے اور بھیک مانگنے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے،فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا پنجاب اگر اپنے حق کےلئے لڑے تو دوسروں کو کیا مسئلہ ہے، پنجاب اگر اپنے حصے کی نہریں نکالناچاہے تو دوسروں کا کیا تکلیف ہے، نہروں پر اعتراض ہوا چپ رہی، پنجاب نے پانی چوری نہیں کرنا تھا، اپنے حصے کا پانی استعمال کرنا تھا، اپنے پانی سے چولستان کی زمین کو آباد کرنا تھا، میرا پانی، میرا پیسا ہے، آپ کو کیا تکلیف ہے، اب سیلاب متاثرین کی مدد پر اعتراض ہو رہا ہے، اگر آپ سندھ میں کوئی کام کریں تو مجھے خوشی ہوتی ہے لیکن کچھ کرلو نا، پنجاب میں میٹرو بنی، اورنج لائن اور موٹروے بنیں، سڑکوں کا جال بچھایا، اس پر آپ کو کیا اعتراض ہے؟،پنجاب تو کسی دوسرے صوبے کو نہیں کہتا کہ اپنا حق نہ لو اور نہ پنجاب نے کبھی کسی کے معاملات میں مداخلت کی لہذا ہمیں مشورہ نہ دیں اور اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں، مخالفین آج ایک دوسرے کو جوتے مار رہے ہیں، دنیا نے پگڑیاں اچھالنے والوں کو حال دیکھ لیا جب کہ اپنی ذات پر تنقید قابل برداشت ہے لیکن پنجاب پر تنقید قبول نہیں ہے، این ایف سی میں چاروں صوبوں کو ایک جیسے پیسے ملتے ہیں، آپ پیسے کہاں لگاتے ہیں، بھیک مانگنے کا سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے، ہر چیز کا علاج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں،وزیر اعلیٰ نے کہاجب نواز شریف پر سخت وقت آیا تو تمام رہنما بنیان مرصوص سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے، رانا ثنا ءپر منشیات کا بے بنیاد مقدمہ بنایا گیا،پنجاب اپنے عوام کو یورپ جیسی ٹرانسپورٹ فراہم کر رہا ہے، الیکٹرک بسیں چھوٹے شہروں اور بڑے شہروں میں لائیں گے، میں اپنے شہریوں پر بوجھ نہیں ڈالتی، الیکٹرک بسوں کا کرایہ صرف بیس روپے ہے،فیصل آباد ڈویژن کےلئے 150 الیکٹرک بسیں لائی ہوں، چند ہفتوں میں فیصل آباد میں میٹرو کی تعمیر شروع ہو جائے گی، وہ وقت دور نہیں جب فیصل آباد لاہور سے زیادہ ترقی یافتہ شہر ہو گا، راولپنڈی میں جدید الیکٹرک ٹرینیں لائیں گے، جھنگ اور چنیوٹ کو بھی الیکٹرک بسیں ملیں گی،مریم نواز نے کہا تنقید کو ہمیشہ مثبت انداز میں لیتی ہوں لیکن پنجاب اور پنجاب کے عوام پر کسی صورت تنقید برداشت نہیں کروں گی، پنجاب اپنے شہریوں کی حفاظت کرنا جانتا ہے، ملک میں ترقیاتی منصوبوں کے پیچھے نواز شریف اور شہبازشریف کا نام تاریخ میں لکھا جائےگا، پنجاب کے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا تو آئی ایم ایف کے پاس جاکر شکایاتیں لگائی گئیں، برائے مہربانی پنجاب کے معاملات پر تنقید کرنا بند کریں، پنجاب کے سینکڑوں منصوبے گنوا سکتی ہوں،وزیر اعلیٰ نے کہا ہمیں سبق دیا جا رہا ہے سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے عالمی دنیا کے سامنے ہاتھ کیوں نہیں پھیلا رہے، پاکستان کب تک اس طرح جھولی پھیلا کر کھڑا رہے گا، پنجاب وہ صوبہ ہے جس کیلئے شہریوں کی جان ہی نہیں بلکہ جانور بھی قیمتی ہیں، بدترین سیلاب میں اڑھائی کروڑ افراد کےساتھ مویشیوں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ سیلاب متاثرین کو اپنا مہمان بنایا، انہیں تین وقت کی روٹی اور راشن دیا گیا۔
سندھ میں کچھ کام کرو تو خوشی ہوگی پر کرو تو سہی، پنجاب کےخلاف بات کی تو چھوڑوں گی نہیں:مریم نواز


















